میمو گیٹ کیس دوبارہ کھولا جانا سیاسی تماشا ہے، حسین حقانی
نیویارک: امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میمو گیٹ کیس کا دوبارہ کھولا جانا سیاسی تماشا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق سفارت کار نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری کے بعد چار چیف جسٹس آئے، لیکن کسی نے کیس کو ہاتھ نہیں لگایا، بابا رحمتے کے کہنے پر پاکستان نہیں آﺅں گا، باقی دنیا پر ان کی نہیں چلتی۔ انکا کہنا تھا کہ میمو کیس کے فیصلے میں قانونی غلطیوں پر نظر ثانی درخواست کو چھ سال گزر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق میمو گیٹ کیس دوبارہ کھولے جانے پر حسین حقانی نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھ سال پہلے میمو کیس کی سماعت 9 رکنی بینچ نے کی تھی، اب میمو کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ کیوں؟، بابا رحمتے کے کہنے پر پاکستان نہیں آﺅں گا باقی دنیا پر ان کی نہیں چلتی، میمو کیس کے فیصلے میں قانونی غلطیوں پر نظر ثانی درخواست کو چھ سال گزر چکے ہیں کیا عدالت اس درخواست کی بھی سماعت کرے گی؟