پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے باہر نکال دیں گے :آرمی چیف جنر ل راحیل شریف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے باہر نکال دیں گے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ آرمی چیف سدرن کمانڈ ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے بلوچستان میں غیر ملکی انٹیلی جنس نیٹ ور کر بے نقاب کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔آر می چیف نے پاکستان دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یکجان ہوکرپاکستان کو نقصان پہنچانے والے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں گے، پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک س باہر نکال دیں گے ۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے جنہوں نے ابتدائی بیانات میں پاکستان میں بد امنی پھیلانے اور 40افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیاہے