اسلام آباد

دہشت گردی کا خطرہ، نیکٹا کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مراسلہ

اسلام آباد: نیکٹا نے ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکر ٹر ی گلگت بلتستان، ہوم سیکر ٹر ی سندھ، چاروں صوبوں کے آئی جیز ، ایڈیشنل چیف سیکر ٹر ی فاٹا، ڈی جی رینجرز ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 6 غیر ملکی جن کا تعلق ایسٹ ترکستان اسلامی موومنٹ(ای ٹی آئی ایم) نامی اسلامی جہادی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ یہ تنظیم پاکستان میں اپنے مخالف دھڑوں پر حملوں کی تیاری کر ر ہی ہے، سردست زیادہ معلومات دستیاب نہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان 6غیر ملکی دھشت گردوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، مراسلے میں پاکستان میں تعینات سفارتی عملے، عالمی اداروں سمیت ملک بھر کے اہم مقامات کی حفاظت کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close