اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست بھی خارج کردی گئی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ جواب میں بتایا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں سترہ لاکھ میں سے کل دو لاکھ 56 ہزار 997 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق، انصاف پینل کو ایک لاکھ انانوے ہزار پچپن ووٹ اور احتساب پینل کو 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد ووٹ پڑے۔ جبکہ چھبیس ہزار دو سو پچپن ووٹ ضائع ہوئے۔ درخواست گزار یوسف علی کے وکیل نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں۔ وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ دوسری پارٹی کیسے دیکھ سکتی ہے اس سے ووٹ کا تقدس مجروح ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن اس عمل کی خود تصدیق کر سکتا ہے۔ ایسے ریکارڈ دینے سے ووٹر کا فون نمبر لیک ہو جائے گا۔ پتہ چل جائے گا کہ ووٹ کس نے کس کو کاسٹ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close