اسلام آباد
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کا سماجی و معاشی چہرہ بدل سکتا ہے:ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست
اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کا سماجی و معاشی چہرہ بدل سکتا ہے ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے ،منصوبے پر 2بلین ڈالر خرچ کئے لیکن 10سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے میں منصوبہ مکمل کرنے کا عہد کیا گیا تھا جس پر پاکستان کو منصوبے کا معاہدہ پورا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کا سماجی و معاشی چہرہ بدل سکتا ہے ۔