اسلام آباد

عمران خان نے ریحام کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: ریحام خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کو انٹر ویودینے اور کتاب آنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی بلا ٓخر بول پڑے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمائما خان سے علیحدگی کو 14سال ہو گئے ہیں، میں نے ان کے بارے میں کبھی کوئی منفی بات نہیں کی۔
کپتان نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی تہذیب کے مطابق ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں لیکن مغرب میں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جب آپ کا کسی سے کوئی تعلق رہا ہو اور اگر وہ ختم ہو جائے تو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کریں ،اس بات کو مغرب میں بھی بہت برا سمجھا جاتاہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں کبھی بھی ریحام خان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا ،وہ جو مرضی کہیں لیکن میرے منہ سے کبھی بھی بات نہیں سنیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close