اسلام آباد
پاکستانی سنی دیول نے جسٹس صدیقی کو آپے سے باہر کردیا
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو بچیوں کے اغوا کے معاملے کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران پولیس کے رویے پر بچیوں کا والد جذباتی ہوگیا اور فرط جذبات میں کہہ گیا کہ جسٹس صدیقی صاحب’’انہاں ساریاں نے مل کے میری ماں نوں لَن دے دتا اے‘‘، اس پر عدالت میں بیٹھے تمام افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے اور جسٹس صدیقی نے ریمارکس دئیے کہا کہ بکواس بند کرو۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بچیوں کا والد منشیات کا عادی ہے، اس پر جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ آئی جی صاحب تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھیں کچھ غلط بھی ہو سکتا ہے، آج وہ زمانہ ہے کہ باپ بیٹیوں کو بیچ بھی سکتا ہے، لہٰذا اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیئے۔