مالدیپ کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات ،ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آگاہ کیا
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مالدیپ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے جس دوران انہوں نے مالدیپ میں صدر کی جانب لگائی جانے والی ایمرجنسی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں اور وہ مالدیپ کے صدر کی جانب سے بھیجے گئے خصوصی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم سے ملاقات میں ڈاکٹر محمد عاصم نے صدر کی جانب سے مالدیپ میں لگائی جانے والی ایمرجنسی کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر خطے میں امن قائم کرنے کیلئے کوششوں پاکستان کے کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔وزیراعظم نے اس بات روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقا ت باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ محبت پر منحصر ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہے ۔مالدیپ کے وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور شہریوں کے ساتھ خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر انہوں نے انتہائی پرجوش اور شاندار میزبانی پر پاکستانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ق