اسلام آباد

مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کی ا یران کے سفیر سے اہم ملاقات

اسلام آباد: مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے میں امن کی صورتحال سمیت باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا ایران کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران ہمارا دوست اور ہمسایہ ملک ہے، ہم ایران کےساتھ تعلقات کومزیدمضبوط بناناچاہتے ہیں۔ مشیرقومی سلامتی نے مہدی ہنردوست کوایران کے قومی دن پرمبارکباد بھی دی۔ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خطے میں امن کےلیے باہمی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close