اسلام آباد

انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے اور صدر مملکت نے ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دی جائیں گی اور ان تنظیموں کے خلاف کارروائی ہو سکے گی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے یہ آرڈیننس جاری کیا اور انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں شق کا اضافہ کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس نہ ہونے پر آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سلامتی کونسل ایکٹ 1948ء کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کی پاکستان میں بھی گرفت کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close