اسلام آباد

سپریم کورٹ نے رانا ثناء کے بیان کو من گھرٹ اور بےبنیاد قرار دےدیا

سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے منسوب بیان من گھڑت ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے منسوب بیان غلط، بےبنیاد اور من گھڑت ہے، چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی اگلی حکومت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے صاف پانی کیس کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا خیال ہے شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے، جس پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا جبکہ چیف جسٹس نے (ن) لیگ کے اگلا الیکشن جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اللہ کرے وہ پوری ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close