اسلام آباد

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس صرف (ن) لیگ کا مسئلہ نہیں، یہ ایک بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اگر اس معاملے پر پارٹی کا مرکزی مجلس عاملہ اجلاس نہ بلایا گیا تو رپورٹ پبلک کروں گا۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ‘اگر معاملات پارٹی کے اندر حل ہوئے تو ٹھیک ورنہ ڈان لیکس کو قوم کے سامنے لاؤں گا’۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید نامی شخصیت 90کی دہائی میں پارٹی میں آئی، اب وہ کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ مجھے پارٹی سے نکلوا دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close