اسلام آباد

سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: صوبائی الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کا مصدقہ ڈکلیریشن نہ دینے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج دوپہر تک ملتوی کردیا تھا۔

اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشاءاللہ بٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔

3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز تھا۔

تحریک انصاف کی امیدوار عندلیب عباس، مسلم لیگ (ن) کے آصف کرمانی اور ہارون اختر کے کاغذات منظور کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close