اسلام آباد

آئندہ ہفتے لندن میں ہارٹ سرجری ہو گی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سرجری منگل کو ہوگی جبکہ وہ ہسپتال میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ڈاکٹر انھیں اجازت دیں گے نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

اس موقع پر انھوں نے پاکستانی عوام سے وزیراعظم کی صحت یابی کی بھی اپیل کی۔

خبر رساں ادارے اے پی نے پاکستان کے وزیرِ اعظم کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نواز شریف کی اگلے ہفتے لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو گی۔

نواز شریف کے ترجمان محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ہفتے تک لندن کے ہسپتال میں رہیں گے۔

ترجمان نے وزیرِ اعظم کی صحت کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ان کے پہلے آپریشن کے بعد انھیں کچھ ’پیچیدگیوں‘ کا سامنا تھا۔

اس سے قبل سنہ 2011 میں نواز شریف کو لندن میں انجیو گرافی کے دوران پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ یہ نواز شریف کا لندن دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ گذشتہ ماہ بھی طبی معائنے کے سلسلے میں لندن روانہ گئے تھے۔

سرکاری طور پر تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری اور ان کی مکمل صحت یابی کے دوران امورِ حکومت کون چلائے گا؟

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے کسی سینئیر وزیر کو چنا جائے گا۔

تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیرِ اعظم کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ذرداری نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیرِ اعظم کی جلد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close