اسلام آباد
شہبازشریف اورحمزہ شہبازوزیراعظم کی عیادت کے لیے لندن روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شہباز لندن میں زیر علاج وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے بائی پاس کے موقع پر وہیں موجود رہیں گے، آپریشن کے بعد وہ وطن واپس آئیں گے۔ لندن روانگی سے قبل اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہے اور نواز شریف عوام کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے