اسلام آباد

جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، خرم دستگیر کا بھارتی وزیر دفاع کو انتباہ

اسلام آباد: وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ اور اسی زبان میں جواب دے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِدفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام لگانے کے بھونڈے عمل کے بجائے پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہئے، جس کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ درحقیقت بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر 2017ء سے 5 گنا زیادہ فوجی حملوں اور ایٹمی ڈیٹرنیٹ بارے میں غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی ممکنہ تزویراتی غلط فہمی پر مبنی کاررروائی سے جنوبی ایشیا کا اسٹرٹیجک استحکام متاثر ہوگا لیکن کسی بھی جارحیت، غلط فہمی یا مہم جوئی کی شدت، طریقہ یا محل وقوع سے قطع نظر بھرپور جوابی کارروائی ہوگی اور بھارت کو اس کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج تمام امکانات بارے چوکس اور چوکنے ہیں اور اپنی علاقائی یکجہتی اور ملکی استحکام و دفاع کے لئے بھرپور اور مکمل طور پر تیار ہیں اور افواجِ پاکستان کو زمینی، بحری اور فضائی حدود کے دفاع کے حوالے سے عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close