اسلام آباد

اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ پاکستان ونیوز کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی اعتراضات پر مبنی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جائیداد کی فروخت سے روک دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا، اثاثے منجمد ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جائیداد کی ضبطگی سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر 7 فروری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close