اسلام آباد

لودھراں میں ہمارے لوگ حریف جماعت میں شامل ہوئے، عمران خان کا اعتراف

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں کا ضمنی انتخاب ہارنے کی وجہ ہماری پارٹی کے لوگوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے لودھراں ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کی ناکامیوں کی اصل وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ مجبوری میں دیا کیونکہ ہمارے پاس علی ترین کے سوا کوئی امیدوار نہیں تھا، ہمارا امیدوار نیا تھا، جو ووٹرز کو مطمئن نہیں کرسکا جب کہ ہمارے کچھ لوگ حریف جماعت میں بھی شامل ہو گئے۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں نواز لیگ نے بے تحاشا پیسہ خرچ کیا جبکہ 6 ہفتےکی انتخابی مہم میں پہلی دفعہ 92 ہزار ووٹ ملے جو پارٹی کے لیے مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے، آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا ہولڈ ہے، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھا رکھے ہیں اور سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ ادارے مفلوج ہوچکے ہیں۔ حکمران جعل سازی کرتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ نااہلی کے بعد بھی نواز شریف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس شہر میں جلسہ کریں اگلے روز اسی مقام پر پانچ گنا بڑا جلسہ کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close