اسلام آباد

عائشہ گلالئی کیلئے بری خبر، نون لیگ نے عدالت جانy کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق بیان پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گلالئی کے بیان کی مذمت کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گلالئی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عائشہ گلالئی کا بیان انتہائی شرمناک، مضحکہ خیز، بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی میں اگر جرات ہے تواس شخص کا نام بتائے جس نے انہیں سینٹ کے ٹکٹ کی آفر کی تھی؟، عائشہ گلالئی کس کی زبان بول رہی ہیں یہ پتا لگانا ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close