اسلام آباد

سعودی عرب بھیجے جانیوالے فوجی دستے کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سعودی عرب فوجی دستے معاہدے کے تحت بھیجے، وہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے جس کا احترام کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جانا چاہیے ،حکومت کی کوشش ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو سیاسی آلہ کار نہ بنایاجائے ،شریف خاندان بارے فیصلہ میرٹ پر ہو گا، پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش سیاسی عمل ہے جو کچھ مقاصد کیلئے دبائو ڈالنے کی کوشش ہے ،ایسا کرنا پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس پاکستان کے زیر اہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے جس کا احترام کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔نواز شریف کے فیصلے پر صرف ن لیگ نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر میڈیااور ماہرین نے حیرت اور تحفظات کا اظہار کیا،عدلیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کسی بھی سیاسی تنازع سے بالاتر ہو کر اپنا کام کریگی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملہ پر جو بھی فیصلہ ہو گا وہ میرٹ پر ہو گا اور حکومت کی کوشش ہے کہ اسے سیاسی آلہ کار نہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آرمی کے چند دستے بھیجے گئے جو پاکستان سعودی عرب کا ایک دفاعی معاہدہ ہے اور یہ دستے کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close