اسلام آباد

ضمنی الیکشنز میں شکست؛ کھلاڑیوں کا عمران خان کو جارحانہ پالیسی کا مشورہ

اسلام آباد: ضمنی الیکشنز میں مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں پاکستان تحریک انصاف کی پے درپے شکستوں سے پریشان پارٹی کے اہم رہنماؤں نے عمران خان کو پنجاب میں جارحانہ پالیسی اختیارکرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے جلسوں کے بعد اظہارتشویش کرتے ہوئے عمران خان کوپنجاب میں جارحانہ پالیسی کا مشورہ دے دیا۔ کپتانوں نے مشورہ دیا کہ تحریک انصاف فوری طور پر نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت پنجاب میں میدان سجائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق پنجاب میں کی جانے والی سیاسی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد (ن) لیگ کے جلسوں کے مقابلے میں جلسوں کا چیلنج پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں نوازشریف نے خیبرپختونخواہ کے مخلتف شہروں سمیت  لودھراں، جڑانوالہ، ہری پورمیں کامیاب میدان سجائے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close