اسلام آباد

ٹی وی اینکر مطیع اللہ جان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی

اسلام آباد: ٹی وی اینکر مطیع اللہ جان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا جواب غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ مطیع اللہ جان نے عدالت میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی تاہم ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں 21 فروری تک دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ مانیں تو سہی کہ غلطی ہوگئی ہے، اگر آپ کا خیال ہے کہ مجھے گولی دے دیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا، یہی حال رہا تو براہ راست ٹاک شوز پر پابندی لگا دیں گے۔ جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ کسی سے ذاتی اختلاف نہیں یہاں ادارے کی بات ہے، آپ نے اپنے جواب میں کہا کہ آپ نے حقائق پر مبنی پروگرام کیا ہے تو پھر حلف نامہ کیوں دے رہے ہیں؟۔ کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close