نعیم الحق کا عمران کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید کو شادی کا مشورہ، چیئرمین کو عمرقید سنائی تھی، ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے عمران خان کا ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے نکاح پڑھانے والے مفتی سعید کو فوری شادی کا مشورہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مفتی صاحب نے عمران کا نکاح نہیں پڑھایا تھا بلکہ انہیں عمرقید سنائی تھی۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق یہ دلچسپ گفتگو اس وقت ہوئی جب مفتی سعید نے نعیم الحق سے ملاقات میں انہیں شادی کا مشورہ دے ڈالا جس پر نعیم الحق نے کہا کہ میری اہلیہ تو آٹھ برس قبل انتقال کر گئی تھیں میرے بچے جوان اور شادی شدہ ہیں, اب نئی بیوی کے اخراجات اٹھانے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں گھر چلانے کیلئے بیوی کو تین لاکھ چاہئیں, اب تو میں کوئی جاب بھی نہیں کرتا لیکن مجھے پتہ چلا ہے کہ مفتی سعید بھی اب تک بغیر بیوی کے چل رہے ہیں۔
نعیم الحق نے مفتی سعید کو مشورہ دیا کہ اب آپ واپس جائیں اور آلو گوشت پکانا شروع کردیں تاکہ ہم آپ کے ولیمے میں آئیں۔