اسلام آباد

فلور ملز کے ٹرن اوور پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ منسوخ

 فلور ملز کے ٹرن اوور پر 6 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے ایف بی آر کی جانب سے فلور ملوں کے ٹرن اوور پر 6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلہ کو عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کو نوٹس ارسال کرنے کا سلسلہ بند کرنے اور فلور ملز سے ود ہولڈنگ ٹیکس اسی طریقہ اور شرح سے وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو 4 سال سے نافذ ہے کیونکہ ٹیکس کی نئی شرح سے آٹے کی قیمت بڑھ جائے گی۔ انہوں نے فلور ملز مالکان کو کاروبار کی دستاویز بندی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ہارون اختر خان نے یہ فیصلہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم کی قیادت میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلور ملز کو ریلیف ملنے پر عبدالرؤف عالم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہاورن اختر خان کاروباری برادری کے مسائل سمجھتے ہیں اور ان کی موجودگی میں ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ ان کے اقدامات سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close