اسلام آباد

چوہدری نثار نے ججز کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث لانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک مرتبہ پھر پارٹی پالیسی کے خلاف ڈٹ گئے، اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں واضح کیا کہ وہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھاکہ ہر ادارہ اپنی آئینی حد میں رہے تو مسائل پیدا ہی نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق سے چوہدری نثار نے پارلیمنٹ ہاوس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی پار لیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی تناو کے خاتمہ کے حوالے سے مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی نے اسپیکر ایاز صادق پر واضح کیا کہ وہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہیں، اس نزاع کی فضا پیدا ہوگی جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنی آینئی حد میں رہے تو مسائل پیدا ہی نہ ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close