اسلام آباد
سسلین مافیا کا لفظ حکومت کیلئے استعمال نہیں کیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ
اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ سسلین مافیا کا لفظ حکومت کے لیے استعمال نہیں کیا لیکن یہ لفظ ہم سے منسوب کردیا گیا۔سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر اپنے ریمارکس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا کا لفظ ہم سے منسوب کیاگیا، سسلین مافیا کا لفظ جج صاحب نے حکومت کے لیے استعمال نہیں کیا تھا، مافیا کی بات نہال ہاشمی کی تقریر پر کی۔سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے پوچھا کیا قاتل چور، اسمگلر پارٹی سربراہ بن سکتا ہے لیکن میڈیا نے سوال کو درست انداز میں رپورٹ نہیں کیا، عدالت بہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے اورآئندہ بھی کرے گی۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے کہ گاڈ فادر ہیرو تھا لیکن اس کو ولن بنادیا گیا۔