تجربہ کار فاسٹ باﺅلر کے ہاتھ میں پرانی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے“ مبشر زیدی کو ٹوئٹ مہنگی پڑی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی تصدیق ہوئی اور تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیاتحریک انصاف کے کارکنان نے خوشی کے مارے اپنے کپتان کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے اس بارے میں مزاحیہ باتیں کئے جانے اور تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ چل نکلا۔
ایسے میں معروف شخصیات اور صحافی بھی پیچھے نہ رہے جنہوں نے اپنے اپنے انداز میں تبصرہ کیا مگر معروف صحافی مبشر زیدی کو تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا جن کی ایک بات پر تحریک انصاف کے کارکنان سیخ پا ہو گئے۔
انہوں نے مبشر زیدی کے خاندان والوں کی ایسی تصاویر اپ لوڈ کر دیں کہ دیکھنے والے کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور مبشر زیدی معافی مانگنے اور عمران خان سے یہ تصاویر ڈیلیٹ کروانے کا کہنے پر مجبور ہو گئے۔
مبشر زیدی نے عمران خان کی تیسری شادی پر اپنے مخصوص انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ایک ٹویٹ میں لکھا ”تجربہ کار فاسٹ باﺅلر کے ہاتھ میں پرانی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے“
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ”کیا اس پارٹی میں ساری شادیاں ایک ہی بندہ کرے گا؟“
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ”اصلی پیر تو عمر چیمہ ثابت ہوا، نہیں؟“
بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اگلی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ”عمران خان کی یہ بات قابل تعریف ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لے کر بار بار میدان میں اتر جاتے ہیں“
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے نواز شریف اور عمران خان کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ”میاں صاحب کے اثاثے اور خان صاحب کی شادیاں منظرعام پر لانے میں بڑا ٹائم لگتا ہے، دونوں کا کریڈٹ عمر چیمہ کو ہی جاتا ہے“
اگلی ٹویٹ میں انہوں نے آئندہ انتخابات سے متعلق پیش گوئی کی اور لکھا ”آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کے بیلٹ بکسوں سے ووٹوں کے بجائے تعویذ نکلیں گے“
“میں عمران خان سے معذرت طلب کرتا ہوں جن کی سیاست پر تنقید کرنا شاید غلط نہیں لیکن میں کئی نامناسب ٹوئیٹس کر بیٹھا۔ میں نے کچھ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں اور مزید ڈیلیٹ کررہا ہوں۔ بہرحال مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ امید ہے کہ وہ معاف کردیں گے🙏
پ کے چاہنے والوں نے گالیوں کے ساتھ میرے اہلخانہ کی جو تصویر ٹوئیٹ کی، اس میں ایک دوست کی بیٹی بھی تھی۔ میں نے ٹرولز کی گالیاں برداشت کی تھیں۔ لیکن دوست کے سامنے اور بیٹیوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا۔ افسوس صد افسوس!
اس کیساتھ ہی انہوں نے نئی زندگی اور آئندہ انتخابات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی عمران خان سے درخواست کی کہ وہ اپنے چاہنے والوں سے تصویر ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیں۔ مبشر زیدی نے لکھا ”عمران خان ! آپ کی نئی زندگی کیلئے نیک تمنائیں۔ آئندہ انتخابات کیلئے دعائیں۔ خدا کرے کہ آپ کی تمام خواہشات پوری ہوں۔ اپنے چاہنے والوں سے کہیں کہ میری بیٹیوں کی تصویر ڈیلیٹ کر دیں۔“