اسلام آباد

بجلی کی قیمت میں کمی مگر اطلاق غریبوں اور کسانوں پہ نہیں ہوگا، نیپرا کی نئی منطق

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔ سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی لاگت 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔ نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 27 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 3 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close