اسلام آباد
احتساب عدالت میں نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا، وزیراعظم کا حیران کن اعلان
اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہاں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا ، نواز شریف کی ہفتے میں دو تین پیشیاں ہوتی ہیں حالانکہ ان پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے ، ’احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا ، یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ یہ پاکستان کے ہر شہری کی رائے ہے‘۔انہوں نے کہا کہ بے عزتی کے خوف سے وزرا اور سرکاری افسران نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جب سرکاری افسر اور وزرا کام کرنا چھوڑدیں تو اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے ، سب سے بڑھ کر ملک کا مفاد ہے اسے مقدم رکھنا چاہیے۔