اسلام آباد

توہین عدالت کیس؛ طلال چوہدری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے تمام ملبہ میڈیا پر ڈال دیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت طلال چوہدری نے اپنے وکیل کامران مرتضیٰ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کرادیا۔

طلال چوہدری نے اپنے تحریری جواب میں تمام ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سنسنی پیدا کرنے کیلئے تقاریرکا ترجمہ منفی اندازسے کیا جاتا ہے، میڈیا نے بیانات کوسیاق وسباق سے ہٹ کردکھایا، چیف جسٹس بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ پر آبزرویشن دے چکے ہیں۔

وزیر مملکت کا موقف ہے کہ میں عدالت کی تضحیک یا تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہار رائے کا حق استعمال کیا، ارادی یاغیرارادی طور پر کچھ ایسا نہیں کہا جس سے توہین کا پہلو نکلتا ہو، اس لئے جاری کیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں جلسے کے دوران تقریرمیں عدالیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close