اسلام آباد

مسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، سہیل امان

پاک فضائیہ کی ٹیمپسٹ ٹو مشقیں اختتام پزیر ہوگئیں۔ ائرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فضائیہ کی ٹیمپسٹ ٹو مشقوں کی اختتامی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز کے نور خان آڈیٹوریم میں ہو ئی۔ اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ اوراعلی فوجی حکام نے شرکت کی، تقریب کے مہما ن خصوصی چیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں دیگر افواج کے ساتھ انتہائی اہم کردار ادا کیاہے، جبکہ ملک کی مسلح افواج میں پہلے سے کہیں زیادہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔سہیل امان کا کہنا تھا کہ افواج کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

تقریب سے خطاب میں جنرل راشد محمود کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی وار گیمز اپنی قوت، شناخت اور چیلنجز کے تعین کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوئیں ہیں، جبکہ وار گیمز سے مستقبل کے کسی بھی تنازعے میں فضائی قوت کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close