اسلام آباد

آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی ڈرافٹنگ کرنیوالا شخص پاگل تھا، خالد انور

سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62,63 کی ڈرافٹنگ کرنیوالا کوئی بہت ہی نالائق اور پاگل شخص تھا، ایسا لگتا ہے کہ اس قانون کی ڈرافٹنگ کسی طالبعلم نے کی ہو، اصل قانون کی تیاری کرنیوالے کو نالائقی میں گولڈ میڈل ملنا چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 پارلیمنٹ نے بنایا اور میاں نواز شریف نے اپنی مرضی سے اس کو برقرار رکھا، اس کے ذمہ دار بھی وہی ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے اس کو ختم کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن نوازشریف نہیں مانے۔پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت سوچا سمجھا تھا اقامے کی اہمیت اس لئے زیادہ جانی گئی کہ اسکو چھپانا بھی جرم ہے لیکن عوام میں اقامے کے فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close