اسلام آباد

اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروایا۔ ضمنی ریفرنس کی دستاویزات کو دو ڈبوں میں رکھ کر لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس میں چار نئے ملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں نئے شواہد بھی سامنے لائے گئے ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے تین ملزمان صدر نیشنل بینک سعید احمد خان، اسحاق ڈار کی کمپنی کے ڈائیریکٹرز نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کو 28 فروری کو طلب کر لیا۔

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے بتایا کہ نیب نے 7 والیوم پر مشتمل ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے اور ملزمان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ریفرنس کا حصہ ہیں، ملزمان کے اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 28 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، نعیم محمود اور منصور رضا اسحاق ڈار کی کمپنی کے ڈائیریکٹرز ہیں، ملزمان کے اکاوٴنٹس میں ہونے والی 40.6 لاکھ ڈالر کی ٹرانزیکشن بھی ضمنی ریفرنس میں شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close