اسلام آباد

عمران خان دھرنا مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوگئے۔ عمران خان نے آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی اور انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد دھرنے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close