اسلام آباد

الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے، مولانا محمد خان شیرانی کا ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھیں کھل جائیں

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن ہوتے ہوئے دکھائی نظر نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں اور عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس صورتحال سے نکلنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی گروہی مفادات سے نکل کر اجتماعی اور ملکی مفاد کے لئے آگے بڑھ کر ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوام کی نظریں سیاسی جماعتوں پر مرکوز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی، بین الاقوامی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بار بار کنٹرول لائن اور سرحدی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو بھارت کی جانب سے آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے پر اپنا ٹھوس موقف پیش کرنا چاہیئے، تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو سکے۔ بھارتی ہٹ دھرمی اور مظالم کی وجہ سے بے گناہ پاکستانی کنٹرول لائن اور سرحد کی خلاف ورزی اور گولہ باری کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں۔ اس کے سدباب کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جب تک اس مسئلے کے تدارک کو یقینی نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک اس مسئلے سے چھٹکارا ممکن نہیں ہو سکتا۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں 2018ء میں الیکشن ہوتے ہوئے دیکھائی نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں اور عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close