اسلام آباد

عمران خان کی تیسری شادی کا ولیمہ، کیسے گزرا،

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مختصر دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ شام بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ میں کی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مختصر دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ میں خاموشی سے کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں اسد عمر، جہانگیر ترین، فواد چوہدری، عاطف خان، پرویز خٹک،علی زیدی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیصل جاوید، عون چوہدری شریک ہوئے۔ جب کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی دعوت ولیمہ میں شریک تھیں۔ تقریب کے دوران عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا تعارف پارٹی رہنماؤں سے کرایا۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں شرکاء کی مٹن، بکر امسلم، تیتر اوربٹیر سے تواضع کی گئی۔واضح رہے کہ رواں ماہ 18 فروری کو پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ تیسری شادی کی تصاویرمنظر عام پر آئی تھیں، جس میں بشریٰ مانیکا کے گھر والوں سمیت عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور دوست ذلفی بخاری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔ تیسری شادی کی تصدیق کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ چند روز بعد عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔واضح رہے کہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے 1995 میں جمائمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی جن سےان کے دوبیٹے ہیں، جب کہ دوسری شادی جنوری 2015 میں ریحام خان سے کی تھی جو صرف10 ماہ ہی چل سکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close