اسلام آباد

سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد: ریلوے میں کرپشن کے الزامات پر وزارت داخلہ نے سابق وفاقی وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔ پاکستان ووز کے مطابق نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا۔ جاوید اشرف قاضی کا ای سی ایل میں نام وزارت داخلہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد ڈالا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیب بورڈ اجلاس میں جاوید اشرف قاضی کے خلاف کرپشن کے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ نیب جاوید اشرف قاضی کے خلاف وزارت ریلوے میں 2 ارب روپے کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close