اسلام آباد

طاقت کے بل بوتے پر اقتدار چاہتے تو نواز شریف کب کے جدہ بھاگ چکے ہوتے : نعیم الحق

اسلام آباد:تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے وفاقی وزیر اطلاعات  پرویز رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر اقتدار چاہتے تو نواز شریف کب کے جدہ بھاگ چکے ہوتے،کسی بیرونی یا ان دیکھی نہیں ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز ووٹ نہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نون لیگ کے اقتدار کی کشتی میں اتنے سوراخ ہو چکے ہیں کہ اس کا ڈوبنا طے ہے، پرویز رشید 2018 ء کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ تب تک ان کی حکومت کا چلنا محال ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما انکشافات کے بعد عوام وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں، بجٹ سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کو غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بہت جلد ہونے والے عام انتخابات میں حکومت کا سخت محاسبہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close