اسلام آباد

وزیراعظم کی نواز لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم لیگی رہنما نے شرکت ہی نہیں کی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار شریک نہ ہوئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی جانب سے ظہرانہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سپیکر لاﺅنج میں دیاگیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارپارلیمنٹ ہاﺅس آئے،چودھری نثارسپیکرسے مل کرواپس چلے گئے اورظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ظہرانے کے بعد مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا،جس کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صدارت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close