اسلام آباد

جتنا ظلم کروگے عوام اتنا ہی( ن) لیگ کا ساتھ دیں گے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ظلم کے آگے کھڑا ہونا ضروری ہے جتنا ظلم کروگے عوام اتنا ہی (ن)لیگ کا ساتھ دیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس طرح سے نکال کر باہر پھینکنے کو پاکستان کے عوام برداشت نہیں کرینگے، ظلم کے آگے کھڑا ہونا ضروری ہے، جتنا ظلم کروگے عوام اتنا ہی ساتھ دیں گے۔ پاکستان کی عوام بھیڑ بکریاں نہیں، وہ ووٹ سے وزیراعظم منتخب کریں اور چند لوگ اسے اٹھا کر باہر کردیں، بغیر کسی وجہ کے وزیراعظم کو باہر نکال کر پھینک دیاگیا، وزیر اعظم نے کسی کا خون نہیں کیا، ڈاکا نہیں ڈالا کہ اسےاٹھا کر باہر پھینک دیا جائے۔ سرگودھا میں بھی ہمارے امیدوار سےشیر کا نشان چھین لیاگیا، نشان چھیننے سے کیا ہمارا نشان مٹا دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ ایک بھی ووٹ نہ رکھنے والی جماعت کو سینیٹ امیدوار کھڑا کرنے کا کیا حق ہے، پارٹی کو اس کےنشان سے محروم کرکے ووٹرکومشکل میں ڈالاگیا، نئے نشان پر الیکشن لڑ کر بھی ہمارا امیدوار کامیاب ہوا، سرگودھا کے ضمنی الیکشن کا رزلٹ آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے، مسلم لیگ (ن) اور ہمارا بیانیہ صحیح ہے، ووٹ کو عزت دو عوام کا نعرہ بن چکاہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا پاکستان میں ایسانہ چلا ہے اور نہ چلنے دیں گے، میری نااہلی کو عوام نے تسلیم نہیں کیا، فیصلے میں جان ہوتی تو عوام تسلیم کرلیتے، ہم نے صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا ہے، عوام اب سکھا شاہی برداشت نہیں کرینگے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کسی کا خون نہیں کیا، یہ کسی فرد واحد کا ملک نہیں ہے، پچھلے 70سال جیسے گزرے اگلے 70سال ایسے نہیں گزریں گے، عوام محسوس کررہے ہیں کہ (ن) لیگ کا موقف درست ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close