اسلام آباد

سینیٹ الیکشن کالا دھن سفید دھن میں بدلنے کا ذریعہ بنے، پنجاب کے اہم رکن اسمبلی نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے کرپشن اور خریدو فروخت کا عمل انتہائی شرم ناک ہے، جس کی وجہ سے سینٹ کے الیکشن منی لانڈرنگ اور کالے دھن کو سفید دھن میں بدلنے کا ذریعہ بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے سے ان کی کرپشن کے خلاف مہم پر بڑا بُرا اثر پڑا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے کرپشن پر سزائے موت کو اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے اگر اقتدار ملا تو اس پر عمل کرکے دکھائیں گے۔ چیف جسٹس سینٹ الیکشن میں ہونے والی خرید و فروخت کا جائزہ لیں، چیئرمین سینٹ کے لیے ایک بار خریدو فروخت شروع ہوچکی ہے، سینٹ کا ادارہ اس وقت صرف قوم پر بوجھ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close