اسلام آباد

رواں اسلامی سال کے لیے زکوۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر

وفاقی وزارت مذہبی امور نے رواں اسلامی سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں اسلامی سال کے لیے زکوٰة کا نصاب 35ہزار 5 سو 57 روپے مقرر کر دیا ہے ہا د رہے گزشتہ سال کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے زکوۃ کا نصاب مقرر کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ 35 ہزار 557 روپے سے زائد رقم کھاتہ داروں کے اکؤنٹس سے ڈھائی فی صد رقم زکوۃ کی مد میں کاٹ لی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےماہِ رمضان میں تمام بینکوں کے اوقات کارتبدیل کردیے گئے ہیں،ماہ رمضان میں بینک پیرسےجمعرات صبح آٹھ بجے سے لے کر دوپہرپونےدوبجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعےکو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہرساڑھےبارہ بجے تک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close