اسلام آباد
ٹی او آرز پر کھیل کھیلا جا رہا ہے‘ اپوزیشن کچھ ماننے کو تیار نہیں : وزیرداخلہ
اسلام آباد : چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کا کھیل ایک مہینے سے کھیلا جارہا ہے‘ اپوزیشن کچھ ماننے کو تیار ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 39ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا خون اتنا سفید ہوگیا کہ حج انتظامات میں بھی بدترین کرپشن کی گئی۔
پوری دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا۔ جنہوں نے خود کرپشن کی آج وہی کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضمیر زندہ ہوتا تو ضابطہ کار بنانے اور چوروں‘ ڈاکووں کو پکڑنے میں کوئی عار نہیں۔
چودھری نثار پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ 48اہلکار پاس آوٹ ہوئے جن میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا خوشی ہے کہ پاس آو¿ٹ ہونے والوں میں کوئی بھی سفارشی نہیں ہے۔