اسلام آباد

راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردیا ہے۔

جنرل راحیل شریف۔پاک فوج ایک ادارہ ہے ، مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مقررہ وقت پر ریٹائرڈ ہوجاﺅں گامدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا، پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے پاکستان آرمی ایک عظیم ادارہ ہے جس کا ایک باقاعدہ نظام ہے اور اسی نظام کے تحت چلوں گا۔پاکستان کا قومی مفادسب سے اہم ہے اور اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے کا سلسلہ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا اور آئندہ آنے والا آرمی چیف اسی عزم کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close