اسلام آباد

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈلائن میں دو ماہ کی توسیع کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی کارروائی مکمل کرنے کی ڈیڈلائن میں 2 ماہ کی توسیع کردی۔ جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کے لیے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے مزید 2 ماہ کی مہلت دے دی، جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف فیصلے کے لئے تین ماہ کی مہلت دیدی۔

نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جسٹس اعجاز افضل نے نیب سے پوچھا کہ یہ بتائیں مزید کتنا وقت چاہیے۔؟ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج نے تاخیر کی وجوہات تو بتائی ہیں لیکن درکار وقت نہیں بتایا۔

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے کر نیب کو شریف خاندان کے خلاف مقدمات درج کرنے اور 6 ماہ میں ان کیسز کا فیصلہ سنانے بھی کا حکم دیا۔ شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے ٹرائل کا آغاز 14 ستمبر 2017 کو ہوا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 13 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔

نواز شریف، مریم ، حسن، حسین نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار تمام ملزمان کے خلاف درج نیب مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت بھی 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے، اس لیے انہوں نے ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے تاہم حکومت نے تاحال انہیں توسیع نہیں دی۔ سپریم کورٹ نے نیب مقدمات کا فیصلے کے لیے احتساب عدالت کو مزید دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے حکومت کو جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا بھی دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close