اسلام آباد

ڈاکٹر شاہد مسعود کی معافی کی پیشکش مسترد، سپریم کورٹ سینئر اینکر کیساتھ کیا کرنے والی ہے، آپ بھی حیران رہ جائیں

سپریم کورٹ نے زینب قتل کے بعد سنسنی خیز انکشافات کا دعویٰ کرنے والے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی معافی پیشکش مسترد کردی۔ چیف جسٹس کہتے ہیں معاملہ معافی پر ختم نہیں ہوگا، اب دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوگا، انصاف نظر آئے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زینب قتل کے مجرم عمران علی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹرشاہد مسعود کی معافی پیشکش پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب معافی کا وقت گزر چکا ہے، پہلے غلط بیانی تسلیم کر کے معافی مانگیں، اس کے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔

شاہد مسعود نے کہا کہ وہ اپنا مقدمہ واپس لے لیتے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوگا، انصاف نظر آئیگا، اب معاملہ معافی پر ختم نہیں ہوگا، جے آئی ٹی رپورٹ کہہ رہی ہے آپ کا دعویٰ درست نہیں، آپ نے اپنے پروگرام میں بار بار کہا کہ چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی درخواست کرتا ہوں، یہ بھی کہا کہ دعویٰ غلط ہونے پر پھانسی دے دیں، چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ آپ کی معلومات درست نہیں غلطی تسلیم کرلیں، جے آئی ٹی رپورٹ آگئی ہے آپ بتائیں اس پر کیا کہتے ہیں، آپ کے دعوے کے قانونی اثرات کا فیصلہ کرنا ہے، آپ نے آج ایک اور موقع ضائع کر دیا، آپ کے پاس چانس نہیں ہے، شاہد مسعود نے شاہ خاور کو اپنا وکیل مقرر کر لیا۔ عدالت نے شاہد مسعود کو جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کر دیا، مقدمے کی مزید سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close