شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسوں کی سماعت، واجد ضیا پیش
اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسوں کی سماعت میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پیش ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورکیپٹن صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا تین آہنی صندوقوں میں جے آئی ٹی رپورٹ و دستاویزات لے کر عدالت پہنچ گئے۔ نیب کے آخری گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آج اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔
بیان قلمبند ہونے پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز واجد ضیاء پرجرح کریں گے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث 13 مارچ کو واجد ضیاء پرجرح کریں گے جب کہ واجد ضیاء کے بعد صرف نیب کے تفتیشی افسررہ جائیں گے اورتفتیشی افسرکا بیان سب سے آخرمیں قلمبند کیا جائے گا۔
دوسری جانب آج بھی نواز شریف کے وکیل کی جانب سے نواز شریف کی طبیعت ناسازی کے باعث رخصت کی اجازت مانگی گئی، جس کے بعد عدالت نے نوازشریف کوجانے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزمان میں سے صرف ایک رہ جائیں باقی سب جا سکتے ہیں۔