اسلام آباد

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ہائیکورٹ نے قابل سماعت قرار دیدی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اور نااہل وزیرِاعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے 26 فروری کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس عامر فاروق کا تحریر کردہ محفوظ فیصلے کا حکم جاری کیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے، عدالت نے سابق وزیرِاعظم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور نوازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل پاکستان سے بھی 19 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close