اسلام آباد

ملک بھر میں آج بھی موسم شدید گرم، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شام کو گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ ہزارہ، راولپنڈی اور گجرانوالہ ڈویژن میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، میر پور خاص اور حیدر آباد ڈیژن میں شام اور رات کے اوقات میں گرد آلود ہواؤں اور آندھی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں، بلوچستان اور سندھ کے کچھ شہروں میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار رہے گی۔

دوپہر 3 بجے ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ موئن جوڈارو میں 46، سکھر اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھکر، کوٹ ادو، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 44، بہاول نگر، ڈی جی خان، خانپور، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 43، بہاولپور، جھنگ، جہلم، قصور، لاہور اور لیہ میں 42، فیصل آباد، گجرات، جوہر آباد، منڈی بہاؤالدین اور پشاور میں 41 جب کہ گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نے خیبر پختونخوا میں شام کے وقت طوفانی ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا ہے، الرٹ کے مطابق پشاور، کوہاٹ، مردان، ڈی آئی خان اور ہزارہ ڈویژن میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close