اسلام آباد

امام کعبہ لاہور سے براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچ گئے

امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب لاہور سے براستہ موٹروے اسلام آباد چلے گئے۔ امام کعبہ نے لاہور میں 3 مصروف دن گزارے۔ امام کعبہ نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی کالا شاہ کاکو میں ہونیوالی 2 روزہ "آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس” میں شرکت کی۔ لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کی جانب سے دیئے گئے عصرانے میں شرکت کی۔ امام کعبہ نے جامعہ اشرفیہ اور مرکز جماعت اہلحدیث میں نمازوں کی امامت بھی کروائی۔ امام کعبہ کی اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close